کوئٹہ:
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مسترد کیا۔ حلقہ بندیوں میں سنگین بے ضباطگیاں موجود ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کو نوازنے کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں اور کوئٹہ میں بلوچ حلقوں کو منصوبے کے تحت غیر فطری شکل دینے کے ساتھ ان کو بگاڑا گیا ہے جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کثیر القومی شہر ہے۔ کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں۔ لیکن الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں تعصب کو بنیاد بنایا جو کہ منفی عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چند ماہ قبل جو حلقہ بندیاں کوئٹہ میں کی گئی تھی جو بالکل مناسب تھے اور تمام قوموں اور علاقوں کو برابری کی حیثیت فراہم کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ مخصوص عناصر نے تعصب اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ سازباز کرکے ان حلقہ بندیوں کو ری شیڈول کروایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے حلقہ بندیوں میں عوام کے تحفظات کو دور کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے عوام کی نمائندگی کو کسی کو غصب کرنے نہیں دے گی اور اس ضمن میں ہر فورم کو استعمال کریگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.