کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل اور ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شے ظہور الحسن اور اعجاز احمد نے کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کا دورہ کیا جہاں پر کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کے انچارج ارشاد عارف اور بلال سلیم نے شرکا کو خوش آمدید کیا۔
انہوں نے کمشنر مکران شبیر احمد مینگل کو کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کے بارے میں بریف کیا اس وقت ضلع کیچ،گوادر اور آواران سے تھیلسیمیا کئیر سینٹر میں خون عطیہ کر رہی ہے۔
کمشنر مکران شبیر احمد مینگل نے کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی تعاون کا یقین دلایا اور کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کے لئے روز مرہ استعمال ہونے والے بلڈ بیگز, ادویات و دیگر ضروری لوازمات عطیہ کیے۔
آخر میں کیچ تھلیسیمیا کئیر سینٹر کے انچارج نے کمشنر مکران شبیر احمد مینگل کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.