جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رات ڈیلافورڈ روڈ پر واقعے کی اطلاع ملی، پولیس کو ایک گھر میں چاقو کے وار سے زخمی 4 افراد ملے، ایمرجنسی سروس کی کوششوں کے باوجود زخمی افراد دم توڑگئے۔
میٹ پولیس نے کہا کہ ساؤتھ وارک میں چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ساؤتھ لندن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.