تربت:
نیشنل پارٹی کیچ کے زیراہتمام نوکنڈی و چاغی سانحات کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،جس سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست اپنے شہریوں کو زندگی کی ضروریات فراہم کرتاہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پرنوکنڈی جیسے سانحات رونماہوتے ہیں۔بلوچستان اور اس کے ساحل و وسائل تقاضاکرتے ہیں کہ بلوچ ایک ایسی قومی پارٹی کی تشکیل کریں جس کی عدم تشکیل سے بلوچ اپنی سرزمین کادفاع نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان اندازے کے مطابق 40کروڑلوگوں کوروزگارکے ذرائع فراہم کرسکتاہے لیکن اس کے ایک کروڑتیس لاکھ باسی غیرمستفیدہیں۔انہوں نے کہاکہ چاغی کی سرزمین کے وسائل بلوچ قوم کاقومی ورثہ ہیں جن پردنیاکی نگاہیں مرکوزہیں،وسائل سے مالامال خطے کے باسی بارڈرپرمزدوری کرکے اپنے گھرکی کفالت کرتے ہیں اور ظالم حکمران انہیں سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان پرتشددکرتے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کیچ کے صدرمشکوانورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچوں پرفورسزوہ ظلم ڈھارہے ہیں جو یزیدنے نہیں ڈھائے تھے۔جس معاشرے میں انصاف نہ ہواوراس میں کرپشن ہوتوایسے معاشرے میں بسنے والے یااس کے خلاف جدوجہدکرکے اپنے معاشرے کی اصلاح یا جدوجہدکے جوبھی ذرائع اسے میسرہوں وہ انہیں بروئے کارلائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی جدوجہدپریقین رکھتی ہے اورہمارے اکابرین نے ہمیں پرامن رہنے کی تلقین اور جبرکے خلاف جدوجہدکاپیغام گھرگھرپہنچانے کاعزم کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آج یہ دوسرایاتیسرااحتجاج ہے جوتربت میں ریکارڈکیاجارہاہے اورایک مظاہرہ گزشتہ روزکیاگیاتھالیکن اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں ایسے گونگے اوربہرے اورجاہل حکمران نہیں گزرے ہیں۔یہ ایک شعوری کوشش اورمنظم سازش ہے جسے بلوچستان میں لایاگیاہے تاکہ انتشارکاماحول پیداکیاجاسکے اوریہاں حقیقی سیاسی پارٹیوں کو سائیڈلائن کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آج اسمبلیوں میں ایساکوئی حقیقی سیاسی کارکن آپ کونہیں ملے گاجواِن سانحات پرآوازاٹھاسکے۔آج فنڈز،ٹھیکہ اورمراعات میں حکومت اوراپوزیشن سانجھے بن چکے ہیں،اوراس بات کابرملااظہاروزراکرچکے ہیں کہ حکومت اوراپوزیشن میں کوئی فرق نہیں،اب وہ اسلام آباداکھٹے فنڈزریزنگ کے لئے جاتے ہیں تاکہ انہیں مل بانٹ سکیں۔
احتجاجی مظاہرے سے بی ایس اوپجارکے مرکزی وائس چیئرمین بوہیرصالح نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کاقتل عام منظم پالیسی کے طورپرجاری ہے۔اس قتل عام میں ریاستی محافظ ایک کمپنی ملوث ہے جواپنے آپ کوریاست محافظ کہتاہے لیکن اس کاکام سرحدپرلوٹ مارہے۔انہوں نے کہاکہ وہ محافظ چوربن چکاہے اورامریکہ میں اسکے پاپاجونزپیزاکمپنی موجودہیں۔
احتجاجی مظاہرہ سے بی ایس او کے نویدتاج اور باہوٹ چنگیزاوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوکنڈی میں ریاستی سفاکی نے عوام میں نفرت کے بیج بودئیے ہیں،اس نسل کشی کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا۔
مظاہرے میں نیشنل پارٹی اوربی ایس اوپجارکے کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی جنہوں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.