:حب
حب صدر تھانے کے حدود میں شوہر نے فائر نگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا۔
زخمیوں کو حب میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیاگیا واقعہ گھریلو تنازعہ ہے ایس ایچ او شاہ نواز مینگل۔
ریسکیوزرائع کے مطابق حب صدر تھانے کے حدود میں ایگری آٹوز کمپنی کے قریب شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جن کو سول اسپتال حب میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا ،حب صدر تھانے کے ایس ایچ او شاہ نوازمینگل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔