کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب 4افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وین دھماکے کے وقت کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس کے سبب لوگوں میں خوف پھیل گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتی ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ لگتا ہے، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ بعد میں ہوگا۔
اطلاعات ہیں کہ گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی۔
دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.