غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب ایپل صارفین ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔
رسٹ چیٹ واچ میں او ایس ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی(ویب اے پی آئی) کا استعمال کرے گی۔
ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کا انٹرفیس سوئفٹ یو آئی کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر کیوآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.