عمان :
اردن کی فاسفیٹ مائننگ کمپنی کےسابق سی ای او ولید الکردی کو 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دارالحکومت عمان سے خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری ادارے کو مالی نقصان پہنچانے کے ملزم کو 27 کروڑ ڈالر جرمانےکی بھی سزا دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ سزا پانے والے ولید الکردی شاہ اردن عبداللہ دوئم کے رشتےدار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اردن فاسفیٹ مائننگ میں بدترین بدعنوانیوں کا انکشاف 2013 میں ہوا تھا۔
بدعنوانی، مالی بےضابطگیوں کے انکشاف پر ولید الکردی لندن فرار ہوگئے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اردن کے اٹارنی جنرل نے الکردی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد طلب کی تھی۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023