:گوادر
اجلاس میں نیشنل پارٹی خواتین ونگ ملاکریم بخش وارڈ گوادر کی یونٹ سازی بھی کی گئی جس کے مطابق یونٹ سیکریٹری فوزیہ اور ڈپٹی یونٹ سیکریٹری بختی مقرر ہوئی ہیں جبکہ مشاورتی کونسل کے اراکین میں زویا، پروین اور رقیہ شامل ہونگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈم طاہرہ خورشید نے کہا کہ نیشنل پارٹی عام اور پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے جو گراس لیول روٹ پر سیاسی عمل کو مستحکم کرنا چاہتی ہے بالخصوص خواتین کی سیاست میں باوقار شرکت یقینی بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج خواتین کی سیاست میں شرکت لازمی بن گئی ہے کیونکہ خواتین معاشرے کا وہ اٹوٹ حصہ ہے جس کی بیداری بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ملاکریم بخش وارڈ میں خواتین کو جو مسائل درپیش ہیں انشاءاللہ نیشنل پارٹی ان کے حل کے لئے بھرپور کردار اداکرے گی۔
اجلاس میں شریک خواتین نے عہد کیا کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائینگی۔