یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے جاپان سے روس پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جاپانی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک خطاب میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے کچھ علاقوں میں بہت شدید لڑائی ہو رہی ہے، کشیدگی والے علاقوں میں لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفن کرنے کی مہلت بھی نہیں مل رہی۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے بھی صورتحال میں بہتری کے لیے مدد نہیں کی۔
یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج نئے حملوں کی تیاری کے لیے چرنوبل ایٹمی بجلی گھر کے اخراج کے علاقے کا استعمال کر رہی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.