کوئٹہ:
کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدستور جاری ہے- ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند رہیں، ینگ ڈاکٹرز نے سنڈیمن ہسپتال میں اپنے احتجاجی کیمپ کے باہر کھلے آسمان تلے اوپی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کیا-
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 76 ویں روز بھی جاری رہی ہڑتال کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسزکا بائیکاٹ کیا اس صورتحال کے باعث اسپتالوں کا رخ کرنیوالے مریضوں کوشدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دو روز قبل صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرانے کے حوالے سے مذاکرات کئے تھے جس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت نے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کامیاب ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے نوٹی فیکیشن تک او پی ڈیز اور دیگر سروسز کابائیکاٹ جاری رکھنے کااعلان کیاتھا،ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اسپتال میں احتجاجی کیمپ کے باہر کھلے آسمان تلے اوپی ڈی دوسرے روز بھی جاری رہی، ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے پاس سے کچھ ادویات بھی دی جارہی ہیں،ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے نوٹی فیکیشن تک اسپتال میں اوپی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے،انہوں نے اس وقت تک اسپتال کی او پی ڈی کی بجائے احتجاجی کیمپ کے باہر اوپی ڈی لگانے کا اعلان کیا تھا-
Courtesy: Daily Intekhab