:پنجگور
پنجگور چتکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ایک لاش کی شناخت اختشام ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے جو تسپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق اختشام کی لاش گچک منڈی سے برآمد ہوئی ہے۔جبکہ پرانا تھانہ ایریا سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے پولیس کے مطابق دونوں افراد کے سروں پر گولیوں کے نشانات ہیں،پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بتایا کہ احتشام کو آج پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چتکان ٹرمینل جاتے ہوئے حراست میں لیکر قتل کردیا ہے جبکہ لواحقین نے انتظامیہ سے احتشام کی لاش حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد کو کل فورسز نے پنجگور سے ہراست میں لینے کے بعد قتل کیا۔