نوشکی:
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
نوشکی میں اپنے حالیہ دورہ میں عمران خان نے پاکستان کے فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انکی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ جوانوں کی دلیری پر ساری قوم کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی اس لیے آیا ہوں کہ آپ کو پیغام دوں ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم سمیت پاکستان آرمی چیف ایک ایسے وقت میں نوشکی فرنٹیئر کور کا حوصلہ بلند کرنے آئے ہیں جب چند دن پہلے ایک غیر متوقع اور بے مثال حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے فدائیں نے ایف سی کے کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے انھیں شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.