:خضدار
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ )سی ٹی ڈی( نے دعویٰ کی ہے کہ خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ۔
ترجما ن سی ٹی ڈی بلو چستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگل کو خضدار میں کا روائی کر تے ہوئے کا لعدم تنظیم بلو چستان لیبر یشن آرمی سے تعلق رکھنے والے ظفر علی سمیت تین مبینہ افراد کو گر فتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گر فتار ظفر علی کو اسکے سا تھیوں کے ہمراہ سا سول روڈ خضدار سے اس وقت گر فتار کیا گیا،’’سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ‘’جب وہ اپنے سا تھیوں کے ہمراہ خضدار میں حساس مقام پر حملہ کر نے کے لئے جا رہے تھے تر جمان کے مطابق گر فتار ظفر علی حب میں میر اکرم سا جدی کی گا ڑی پر آئی ای ڈی حملے میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق گر فتار افراد سے 726گرام وزنی 6 بارودی راڈ،ایک انٹینا ،2ڈیٹو نیٹر اور 2فٹ پرائما کارڈ تار بر آمد کر لی گئی،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گر فتار ی کے لئے بڑے پیما نے پر تحقیقات کا آغا ز کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر علا قوں میں بھی چھا پے ما رے جا رہے ہیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.