ایران نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندی لگادی۔
وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں شامل زیادہ تر امریکیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے بعد ان امریکیوں کے ایران میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔
واضع رہے ایران نے ایک سال پہلے بھی جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عہدیداروں پر پابندیاں لگائی تھیں۔
خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں 3 جنوری2020ء میں مارا گیا تھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.