:گوادر
گلاب سمندری طوفان کے متاثرہ ماہیگیروں پر مشتمل ایک وفد نے گوادر کے صحافیوں سے ملاقات کرکے اپنے حالت زار بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ گلاب سمندری طوفان میں ان کی کشتیاں ، جال انجن،اور مائیگیری کے آلات سمندر برد ہوگئیں جس سے انھیں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ یہی کشتیاں تھیں۔جن کے اب نہ ہونے سے انھیں اور ان کے بچوں کو فاقوں کا سامنا ہے۔
انھوں نے بتایا محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلاب سمندری طوفان کی متاثرین کی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے باقاعدہ سروے کیا گیا۔ مگر سروے کے باوجود ابھی تک متاثرین کی کسی بھی طرح مالی امداد نہیں کی گئی۔جس سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ فشریز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سے مطالبہ کیا کہ گلاب سمندری طوفان کے متاثرہ ماہیگیروں کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکجز کا اعلان کیا جائے۔
- تربت: نور جان بلوچ ضمانت پر رہا - May 23, 2022
- ایران: قدس فورس کے ایک کرنل کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا - May 23, 2022
- آئندہ 30سال تک کوئی بلوچ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا: بلوچ بار ایسوسی ایشن - May 23, 2022