تہانی ال جبالی،مصر کی پہلی خاتون جج اتوار کو 71 سال کی عمر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔
مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں،مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی،انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا تھا۔
- کوئٹہ: جبری لاپتہ شہزاد بلوچ کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی کے ہمراہ پریس کانفرنس - June 27, 2022
- سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران - June 27, 2022
- جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک - June 27, 2022