دکی:
بلو چستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق کوئلہ کان کی شناخت مسعود خان ولد گل قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.