:کوئٹہ
بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ایوب ترین، ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ گوادر کے عوام عرصہ دراز سے احتجاج پر ہیں لیکن حکومت کی جانب سے طفل تسلی کے علاوہ آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، گزشتہ دنوں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے ریلی نکالی جوبلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی‘اس کے باوجود بھی گوادر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
بیان میں کہا گیاکہ گوادر کے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ،غیر قانونی ٹرالنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی کے نام سے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر کے عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں جبکہ سی پیک پروجیکٹ سے وہاں کے عوام کو آج تک کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔گوادر کے نوجوان آج بھی ڈگریاں لئے در بدر اورغیر مقامی افراد کو نوکریوں سے نوازا جارہا ہے ۔گوادر کے عوام آزادانہ طور پر اپنے گھروں محلوں اورساحل تک نہیں جاسکتے ۔
حکومت گوادر کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے ۔بلوچستان بار کونسل گودار کے عوام کے ساتھ ہے۔
- تربت: نور جان بلوچ ضمانت پر رہا - May 23, 2022
- ایران: قدس فورس کے ایک کرنل کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا - May 23, 2022
- آئندہ 30سال تک کوئی بلوچ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا: بلوچ بار ایسوسی ایشن - May 23, 2022