افغانستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یو این مشن افغانستان سے انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر کیش ملا ہے۔
افغانستان کے مرکزی بینک کا جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہنا ہے کہ یو این مشن افغانستان سے 16 ملین ڈالر کیش کی امداد یکم دسمبر کو کابل ایئر پورٹ پہنچی ہے۔
افغان مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے 16 ملین ڈالر کیش امداد کو بینک منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقوں سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔
اعلامیئے میں افغان مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آ جائے گا۔
افغان میڈیا کے مطابق ملنے والی یہ نقد امداد یو این مشن افغان عوام میں تقسیم کرے گا۔
Courtesy: Jang
- تربت: نور جان بلوچ ضمانت پر رہا - May 23, 2022
- ایران: قدس فورس کے ایک کرنل کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا - May 23, 2022
- آئندہ 30سال تک کوئی بلوچ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا: بلوچ بار ایسوسی ایشن - May 23, 2022