کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی نے ہوشاپ واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کا زمہ دار انتظامیہ ہے جو عوامی ٹیکسوں سے اپنا تنخواہ لیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ڈی سی کیچ کے رویوں سے ایسا لگتا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے بجاۓ دیگر فورسز کا ترجمان بنا بیٹھا ہے- انہوں نے کہا واقعہ ہوشاپ درد ناک ہے- معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کے سوا کچھ نہیں’ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز بچوں کو شہید کر کے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں-
انہوں نے ڈی سی کیچ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوۓ کہا کہ یہ ایک واقعہ نہیں جسے ہینڈ گرنیڈ کا نام دیکر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سے پہلے تاج بی بی کی شہادت کو تین کیلو میٹر کا فاصلہ قرار دیتے ہوۓ اہلخانہ کے بیانیہ کو اپنے ناپاک عزائم سے دبایا گیا-
میجرجمیل احمد دشتی نے مزید کہا کہ انتظامیہ دوسرے فورسز کی ترجمانی بند کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناۓ اور فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بناۓ بصورت دیگر ہم اس درندگی کا ذمہ دار ریاستی فورسز کے علاوہ انتظامیہ کو بھی سمجھیں گے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.