بلوچستان ہائی کورٹ کے بینچ نے سانحہ ہوشاپ کے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی کیچ حسین جان، اے سی کیچ عقیل کریم نائب تحصیلدار ہوشاپ رسول جان کو ناقص کارکردگی اور تفتیش پرمعطل کردیا ہے’ اور بچے کے والدین کی مدعیت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا-
ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں ایف سی اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جائےاور بلوچستان حکومت زخمی بچے کے طبی واجبات فوری طور پر لیاقت نیشنل ہسپتال کو فراہم کرے اور بچوں کو شہید ڈیکلیئر کرے-
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق عدالت کے حکم پر کیچ میں ایف سی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے-