کیچ:
آل پارٹیز کیچ نے جاری کردہ بیان میں چند ماہ قبل دوران حراست سیکیورٹی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں شہید ھونے والے کوشقلات تمپ کے رہائشی شہید گہرام بلوچ کے لواحقین کو تنگ و پریشان کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید گہرام کے لواحقین پر دباو ڈال رہے ھیں کہ وہ تحریری حلفیہ بیان لکھ کر دیں کہ انکی شہادت زیر حراست تشدد کے نتیجے میں نہیں بلکہ خالصتا طبعی موت سے ھوئی۔
ترجمان نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے پر امن شہریوں اور شہداء کے لواحقین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ھے جو کہ قابل افسوس و قابل مذمت عمل ھے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اگر اسی طرح رہی تو خدشہ ہے کہ حالات روز بروز ابتر ھو جا ئیں گے جسکی مکمل ذمہ داری حکومت اور انکے اداروں پر ھوگی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کیچ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ھے اگر غیر قانونی طریقے سے عوام کو تنگ و پریشان کیا گیا تو آل پارٹیز کیچ احتجاج کرے گی
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.