کوئٹہ:
احتساب عدالت کوئٹہ نے محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے غبن کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شکر خان کو 7سال قید اور 29کروڑ 73لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شکر خان نے پی آر سی سینٹر سریاب میں انچارج کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریوں میں خرد برد کی جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
عدالت کے فیصلے اور نیب کے قانون کے مطابق مجرم 10 سال کے لیے کسی بھی عہدے کے لیے نا اہل تصور کیا جائے گا اور مجرم کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرض اور مالی فائدہ نہیں حاصل کر سکے گا۔
Courtesy: SAMAA
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.