پاکستان کی تمام نمائندہ میڈیا تنظیموں نے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کردیا ہے۔
میڈیا تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی اجلاس نے پی ڈی ایم اے کے ذریعے تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک مرکزی اتھارٹی کے تحت کنٹرول کرنے کی ریاستی کوشش کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔
مشترکہ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ میڈیا اتھارٹی کے خلاف 13 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مظاہرے کی مکمل حمایت کی ہے۔
جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دھرنے میں میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں کے ساتھ بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق تنظیمیں اور دیگر سول سوسائٹی ادارے بھی شرکت کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے آر آئی یو جے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دھرنا پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر ہوگا۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.