لندن:
بلوچ دانشور واجہ نصیر دشتی، سندھی رہنماء لکھو لوہانا، ڈاکٹر عائشہ صدیقی،صمد بلوچ سمیت لندن میں مقیم مختلف سیاسی و سماجی لوگوں نے میر نورالدین مینگل سے تعزیت کی-
بزرگ بلوچ رہنماء کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور بلوچ قومی تحریک میں سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات اور عظیم قومی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل ایک روایتی سیاستدان نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم انقلابی رہبر تھے اور بلوچ قوم و مظلوم اقوام کے لئے سردار عطاء اللہ مینگل کی تاریخی کردار اور قربانیوں کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ شرکاء کا کہنا تھا سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے بلوچ قومی تحریک میں جو خلاء پیدا ہوا ہے یہ خلاء صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکے گا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.