بلوچ رہنما واحد قمبر نے سردار عطااللہ مینگل کے وفات پر بڑے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب ایک مدبر اور اسٹریٹ فارورڈ انسان تھے- وہ تمام زندگی آمروں کے خلاف سیاسی جنگ لڑتے رہے-
انہوں نے ہمیشہ بلوچ قوم اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی ترجمانی کی- واحد قمبر نے کہا سردار صاحب نے اپنے دور سیاست میں ایوب خان’ بھٹو اور مشرف جیسے آمروں کے خلاف سیاسی جنگ لڑی اور بلوچ قوم کے لئے سات سال جیل کی صعوبتوں کو برداشت کیا-
انکی قربانیاں بلوچ سیاست میں سنہرے الفاظ میں یاد کی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ سردار صاحب کو الله جواہر رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.