بارکھان:
بارکھان کے رہائشیوں بلخصوص طلبا کا لوکل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل اجرا کرنے کے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا-
بارکھان میں لوکل انتظامیہ کی جانب سے غیر مقامی افراد کو قریب 85 ڈومیسائل اجرا کرنے کے انکشاف کے بعد مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد نے جس میں نوجوان شامل تھے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور اجرا کردہ جعلی ڈومیسائل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا-
سراپا احتجاج افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح سے غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے سے مقامی افراد کی حق تلفی کی جاتی رہی ہے جسے عموماً نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اب بارکھان کے باشعور عوام اپنی حق تلفی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور جعلی ڈومیسائل کی منسوخی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے-
دریں اثنا بلوچ سٹوڈنٹس کونسل لاہور کی جانب سے بارکھان کے مقامی افراد کی احتجاج اور جائز مطالبات کی حمایت کی گئی ہے-
اس حوالے سے ٹویٹر پر بارکھان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہیش ٹیگ
#NoBogusDomicileInBarkhan
#NoBogusDomicileInBalochistan
ٹرینڈ کر رہے ہیں-
یاد رہے کہ بلوچستان میں غیر مقامی افراد کو ایک بڑی تعداد میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ کمشنرز کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.