افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان وزارت داخلہ نے جمعے کو کہا کہ مسلح افراد نے گورمنٹ انفارمیشن میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر دوا خان میناپال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ افغان حکومت کے عہدیدار کا قتل ایسے وقت پر ہوا ہے، جب طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور ملک کے کئی حصوں ميں جھڑپيں جاری ہيں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان میر واعظ استانکزئی نے دوا خان میناپال کی ہلاکت کے بارے میں کہا، ”بدقسمتی سے وحشی دہشت گروہوں نے ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی کی اور ایک محب وطن افغان کو شہید کر دیا۔‘‘
استانکزئی نے مزید کہا، ”وہ [میناپال] ایک ایسا نوجوان تھا، جو دشمن کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا رہتا تھا اور ہميشہ حکومت کا حامی تھا۔‘‘
ایک حکام نے بتایا کہ کابل میں دوا خان میناپال پر جمعے کی نماز کے دوران فائرنگ کی گئی۔
Courtesy: DW
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.