پنجگور:
بروز اتوار الطاف ساجد آرٹس اکیڈمی چتکان پنجگور میں, پنجگور کے مختلف مکاتب فکر اور مختلف سوشل اداروں کے رضاکاروں کا ایک اجلاس بسلسلہ تشکیل عبوری کمیٹی براۓ پنجگور سول سوسائٹی منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام معزز حاضرین مجلس نے اجلاس کے ایجنڈے پر بحث کی اور متفقہ طور پر ایک سات رکنئ کمیٹی تشکیل دی جو کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں پنجگور سول سوسائٹی کی آئین اور ساخت پر کام کرکے گروپ میں شیئر کرے گی۔
عبوری کمیٹی جناب افتخار احمد صدر انسداد منشیات, رفیق چاکر نمائندہ پریس کلب پنجگور, بلوچی شاعر ظہور زیبی,مجاہد علی سی۔ای۔او ڈی۔او۔سی, مصطفٰی کمال ڈائریکٹر کمک فاونڈیشن, اقبال زہیربلوچ جنرل سیکریٹری عزت اکیڈمی پنجگور اور صلاح الدین پر مشتمل ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.