بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دو روزہ کیڈربیسڈ نیشنل اسکول شال کے مقام پر منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کے دور دراز علاقوں سے 67 تنظیمی کیڈرز نے شرکت کی۔ بی ایس او کے تربیتی اسکول میں شال کے علاوہ، مستونگ، خاران، خضدار، وڈھ، اتھل، پنجگور، کیچ اور نصیرآباد زون سے سینئر کیڈرز نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔
اسکول کا آغاز بلوچ قومی ترانہ سے کیا گیا جس کے فرائض شیہک بلوچ اور سہیل بلوچ نے سرانجام دیئے۔ بعدازاں شہدائے بلوچستان اور دنیا بھر کے شہیدوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکہ عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اسکول کا ابتداء بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ نے کیا۔ انہوں نے تمام کیڈرز کو خوش آمدید کرتے ہوئے انکی جرأت کو خراج تحسین پیش کیا اور کیڈرسازی کے کام کو عملی جامہ پہنانے پر تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ تربیت سازی کی یہ نئی روایت بی ایس او کی معیاری بڑھوتری اور مضبوط و مستحکم قیادت کی تشکیل کو یقینی بنانے کا ضامن بنے گی۔ انہوں نے نیشنل اسکول کے انعقاد کو تنظیمی قیادت کے بی ایس او کو علمی درسگاہ کے طور پر تعمیر کرنے کے وژن کا تکمیل قرار دیا.
اسکول کے پہلے روز کے پہلے سیشن کا ابتداء ہوا جسے سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ نے چیئر کیا جبکہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اورنگزیب بلوچ نے لیڈآف دی۔ پہلے سیشن کا موضوع ‘سیاسی و سماجی نظاموں کے ارتقاء’ تھا۔ اسکے علاوہ – دیگر مختلف سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئ- جن میں قوم، قوم دوستی کی تاریخ، بلوچ کی سیاسی تاریخ شامل تھے-
اسکول کے پہلے روز کا تیسرا ایجنڈا تربیتی ورکشاپ تھا جو کہ چیئرمین ظریف رند نے لیڈ کیا جس میں تنظیمی ڈھانچے اور لکھائی کے مشق شامل تھے۔ ورکشاپ میں سب سے پہلے تنظیم کی اہمیت پر بات رکھی گئی اور ممبر کی اہمیت پر بحث کی گئی۔ بعدازاں تنظیمی ڈسپلن پر مفصل جائزہ پیش کیا پھر تنظیمی ڈھانچے واضح کیئے۔ ورکشاپ میں کیڈرز کو ایجنڈے ترتیب دینا سکھایا گیا اور پھر لکھائی کے مشق کرائے گئے۔ جس میں خبر لکھنا، رپورٹ لکھنا، پریس ریلیز لکھنا، پریس کانفرنس لکھنا، ڈرافٹ لکھنا، سیکریٹری رپورٹ لکھنا اور دیگر اہم تنظیمی کام کی پریکٹس کروا کر تمام ارکان کو اسائنمنٹ بھی دیئے گئے۔
علاوہ ازیں سیشنز کے درمیانی بریک میں بی ایس او کارکنان نے انقلابی اشعار اور ترنم کے ساتھ نظم بھی پڑھے اور مکمل جوش و جذبے کے ساتھ پہلے روز کا اختتام ہوا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.