کوئٹہ:
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے چھ اضلاع میں 652 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 37 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 23 کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے، جبکہ پنجگور سے دس کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 462 ٹیسٹ کیے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 4.9 ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 335 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 27 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.