اپوزیشن اراکینِ بلوچستان اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔
اپوزیشن اراکین 21 جون کو اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے۔
18جون کو بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے تاحال اراکینِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.