وڈھ:
بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے کال پر ہندو تاجر اشوک کمار نانک رام، محمد طاہر لہڑی اور ڈاکٹر کریم گزگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور وڈھ بازار میں بھتہ خوری، وڈھ بازار کے تاجران کو تحفظ دینے اور سارونہ مائننگ کے بندش کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا.
ریلی بلوچستان نیشنل پارٹی کے دفتر سے بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی. ریلی کی قیادت بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی، جنرل سیکرٹری احمد خان گزگی، تحصیل آڑینجی کے صدر مجیب بارانزئی، سابق صدر میر سکندر غازی، میر عبداسلام گرگناڑی، حسن خان لانگو محمد یوسف گرگناڑی، محمد کریم رئیسانی عبدالوود اور ثناء اللہ مینگل کررہے تھے.
جبکہ ریلی میں حاجی نزیز احمد مینگل میر غازی خان مینگل کورٹ مینجر محمد کریم مینگل ٹکری میر محمد مینگل محمد عبداللہ مینگل حاجی عنایت اللہ مینگل ٹکری سعداللہ مینگل محمد بابا شاہیزئی حاجی نصیر احمد مینگل خلیل الرحمن محمدزئی، میر محمد نعیم شاہیزئی میر محمد طارق مینگل محمد عمر پلیزئی محمد اسماعیل مینگل ایڈووکیٹ فضل الرحمن مینگل محمد شریف مینگل سمیت دیگر رہنماوں سیمت پارٹی کارکناں قبائلی عمائدین ہندو برادری سمیت دیگر کاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی.
ریلی سے بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی حاجی نزیر احمد مینگل سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ میں ایک منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہیں.
وڈھ میں ہندو تاجروں کے قتل وڈھ میں بھتہ خوری سمیت بدامنی میں وہی قاتل شامل ہے جنہیں سرکار کی طرف سے مکمل پشت پناہی حاصل ہے. وڈھ میں کاروائیوں میں رنگے ہاتھوں ان لوگوں کو لیویز اور پولیس کے طرف سے گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کے لیے اعلی سطحی کالز آجاتے ہیں اور انہیں فوری طور رہا کردیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایک ہفتے کے اندر اندر قاتلوں کی گرفتاری کرائی تھی مگر اب تک کوئی پیش رفت دیکھائی نہیں دے رہی. خضدار انتظامیہ قاتلوں کے سامنے بے بس ہے.
ریلی میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ 10 روز کے اندر وڈھ میں ہندو تاجران کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار، بھتہ خوری کا خاتمہ اور تاجران کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدمات نہیں اٹھائے تو پارٹی تاجر برادری اور ہندو برادری کے ساتھ ملکر قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کرے گی.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.