بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن 2021 میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے نظریاتی، سیاسی، با اصول، قومی جماعت ہونے کے ناطے پارٹی ڈسیپلن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن 2021 میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کے امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ سینیٹ الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے تو اسکے کامیاب نہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے پارٹی نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی. کمیٹی نے باریک بینی کے ساتھ تمام حالات کا جائزہ لیا اور حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کی مرکزی کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کی اور ذمہ دار رکن کے خلاف کاروائی کے لئے سفارش کی۔
مرکزی کابینہ بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اس نتیجے پر پنہچی اور سفارشات مرتب کیے کہ ایم پی اے زینت شاہوانی کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.