بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی فرنٹیئر کور کے چار اہل کار ہلاک جب کہ چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے اس وقت حملہ کیا جب ایف سی اہل کار پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔
ژوب میں لیویز کے ایک اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایف سی کے اہل کار مانزکئی کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2017 میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا تھا۔
Courtesy: VOA URDU
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.