اپوزیشن کی عدم موجودگی میں سینیٹ نے سی پیک اتھارٹی بل منظور کرلیا، اپوزیشن سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری کےمعاملے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر گئی تھی۔
سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، اپوزیشن نے مشیر بابر اعوان کو بل پیش کرنے سے روک دیا، اپوزیشن کی مخالفت پر بل شبلی فراز نے پیش کیا۔
اپوزیشن نے سی پیک اتھارٹی بل سینیٹ میں پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا، اپوزیشن کی جانب سے سی پیک اتھارٹی بل پر مخالفت کی گئی۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.