زمیندار ایکشن کمیٹی اور شہریوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند کردی ہے۔
جمعرات کو خضدار کے علاقے سنی سے آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرہ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کھڑی فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں اور معاشی نقصان ہوا ہے۔
شاہراہ بند ہونے سے درجنوں مسافر گاڑیاں اور سامان لے جانے والے ٹرک اور ٹرالر پھنس گئے۔انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.