میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم-ای-آر-سی)، بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیش آنے والے ٹریفک/روڈ حادثات میں ایک شخص جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں.
ایک حادثہ کورک موڑ کے قریب کار گاڑی اور سرف گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے. جبکہ سوراب گدر کلغلی کے مقام پر کار گاڑی اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے اور اسی طرح اوتھل کے قریب شہروز گاڑی، موٹرسائیکل اور ٹرک گاڑی میں تصادم حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے. تمام حادثات میں زخمیوں کو (ایم-ای-آر-سی) 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دے کر ہسپتال پہنچایا.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.