انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.