کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان صوبے کے حقوق کی جدوجہد کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرکے اس میں تیزی لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سابق ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر بلال مینگل، یاسر مینگل، مجیب مینگل، نعمان لہڑی، عاقل ساسولی، حسین ساسولی، مرتضی رند، آغا جنید شاہ، اسرار بنگلزئی، سمیع اللہ مینگل، جنید بنگلزئی، یاسر لہڑی، غلام حقانی بنگلزئی، غلام علی بلوچ، شعیب بلوچ، نجیب مینگل، عمیر مینگل، نصیب مینگل، عرفان سرپرہ، گل زیب سرپرہ، جاوید لہڑی، قیوم بلوچ۔ راوت جتوئی، مقصود محمد شہی ودیگر کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے شامل ہونے والے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے نوجوان پسماندگی۔ بے چینی افراتفری کے خاتمے اور قومی حقوق کے لئے ہونے والی جدوجہد کو سیاسی بنیادوں پر استوار کرکے اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لائیں انہوں نے بلوچستان میں سیاسی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شعوری جدوجہد کے ذریعے وہ صوبے کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے دن رات محنت کریں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.