تمپ:
کینیڈا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی انسانی حقوق کی کارکن اور بلوچ سیاسی رہنما کریمہ بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے تمپ میں ادا کردی گئی. جنازہ میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت.
دریں اثناء کیچ بھر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی جنہوں نے کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ میں شرکت کے غرض سے بلوچستان کے دیگر شہروں سے آنے والے افراد کو تمپ جانے سے روکھے رکھا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹورکس تین روز سے معطل رہیں.
حکومت کی جانب سے مذکورہ اقدامات پر انہیں تنقید کا سامنا رہا جبکہ بلوچستان سمیت پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کریمہ بلوچ کی تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی میں خلل ڈھالنے پر حکومت کی بھرپور مذمت کی.