وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے اور اس حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم لا رہے ہیں اور جو بھی ترمیم ہو گی تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
سابق دور میں تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے تاہم اب ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.