خانیوال میں فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے دو افسران ہلاک ہوگئے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر نوید سیال بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی ہلاک ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آور نے ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک تھا جو حملے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.