اسلام آباد:
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی جس میں مختلف جماعتوں کےارکان شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیےجانےکا امکان ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.