پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکرکوقتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔
I compared Pakistan's former prime minister, Imran Khan, to populist strongman Jair Bolsonaro. To his credit, he took it okay. In the full interview I also told him he was acting a bit like Sherlock Holmes so there was a lot going on! 📺 Watch! @dwnews: https://t.co/LhieRYeh9t pic.twitter.com/IosSqViJ6b
— Melissa Chan (@melissakchan) November 10, 2022
دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔
کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔
اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.