ریاض:
سعودی عرب میں سنگین جرم کا الزام ثابت ہونے پر 12 افراد کے سر قلم کردیے گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 10 دنوں میں منشیات سے متعلق جرائم میں مبینہ طور پر 12 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا ٹیلی گراف کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن 12 افراد کو منشیات کے الزام میں قید کرنے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی ان میں تین پاکستانی، چار شامی، دو اردنی اور تین سعودی شامل تھے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں منشیات سے متعلق جرائم کے لیے پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز ایک انتہائی افسوسناک قدم ہے۔