پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ جمعہ کو سعودی عرب کے شھر مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لگی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ہلاک 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 8 پاکستانی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکتوں اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔