جنرل ندیم رضا اس وقت ایران کے دورے پر ہیں اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس بریگیڈیئت حامد واحدی سے بھی ملاقات کی
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.