بجٹ 23-202ء میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جبکہ انفرادی کاروباری کرنیوالوں اور بچتوں پر ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پراپرٹی سے ایک سال میں فروخت پر حاصل آمدن پر کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد کردیا گیا، جس میں ہر سال ڈھائی فیصد کمی ہوگی اور 6 سال بعد یہ ٹیکس صفر ہوجائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 2فیصد کردی گئی، جب کہ نان فائلز سے ایڈوانس ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہوگی۔
انفرادی کاروبار کرنیوالے افراد کی انکم ٹیکس کی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
بچتوں پر ٹیکس شرح کم کردی گئی، اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفیکٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونیوالے منافع پر زیادہ سے زیادہ 10 فیصد ٹیکس کو کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔